قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الثُّومِ وَالبُقُولِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمۃ الباب: فِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ

5451.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ العَزِيزِ، قَالَ: قِيلَ لِأَنَسٍ: مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الثُّومِ؟ فَقَالَ: «مَنْ أَكَلَ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا»

صحیح بخاری:

کتاب: کھانوں کے بیان میں

 

کتاب تمہید  (

باب: لہسن اور دوسری ( بد بودار ) ترکاریوں کا بیان ۔

)
  باب تمہید

مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

ترجمۃ الباب:

( جیسے پیازمولی وغیرہ ) اس بارے میں حضرت ابن عمر ؓ نے آنحضرت ﷺ سے کراہت نقل کی ہے

5451.   سیدنا انس ؓ سے روایت ہے ان سے سوال ہوا کہ آپ نے لہسن کے متعلق نبی ﷺ سے کیا فرمان سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو لہسن کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔“