قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابٌ: الخَمْرُ مِنَ العِنَبِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمۃ الباب:

5581.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: قَامَ عُمَرُ عَلَى المِنْبَرِ، فَقَالَ: أَمَّا بَعْدُ، نَزَلَ تَحْرِيمُ الخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ: العِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالعَسَلِ وَالحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ، وَالخَمْرُ مَا خَامَرَ العَقْلَ

صحیح بخاری:

کتاب: مشروبات کے بیان میں

 

کتاب تمہید  (

باب: شراب انگور وغیرہ سے بھی بنتی ہے

)
 

مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5581.   سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے منبر پر خطبہ  دیتے ہوئے فرمایا: جب شراب کی حرمت کاحکم نازل ہوا تو وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی۔ انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو۔ خمر(شراب) ہر وہ چیز ہے جو عقل کو ڈھانپ لے۔