کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید
(
نبی کریم ﷺ کا ارشاد کہ قرآن کا ماہر ( جید حافظ ) ( قیامت کے دن ) لکھنے والے فرشتوں کے ساتھ ہو گا جو عزت والے اور اللہ کے تابعدار ہیں (اور یہ فرمانا) کہ قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو
)
Sahi-Bukhari:
Oneness, Uniqueness of Allah (Tawheed)
(Chapter: “A person who is perfect in reciting and memorizing the Qur'an will be with the honourable, pious and just scribes.”)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7547.
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ مکہ مکرمہ میں چھپ کر تبلیغ کرتے تو قرآن کریم بآواز بلند پڑھتے تھے۔ اس جب مشرکین سنتے تو قرآن اور اس کے لانے والے کو برا بھلا کہتے۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا: ”اپنی نماز میں نہ آواز بلند کرواور نہ بالکل پست ہی رکھو۔“
تشریح:
1۔یہ حدیث پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے۔ اس میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ 2۔اس سے معلوم ہوا کہ آواز کی نسبت قاری کی طرف ہوگی جیسا کہ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلند آواز کی نسبت کی گئی ہے کیونکہ یہ آپ کا فعل ہے۔ قاری قرآن پڑھتے وقت اپنی آواز کو اونچا یاپست کرسکتا ہے کیونکہ یہ اس کے اختیار میں ہے، البتہ یہ فعل اللہ تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا ہے۔ لیکن وہ قرآن جسے بلند یا پست آواز سے پڑھا جاتا ہے یہ اللہ رب العزت کا کلام اور اس کی صفت ہے۔ واللہ المستعان۔
قرآن مجید کو فصاحت وبلاغت کےساتھ جاننے ،الفاظ کے ساتھ اس کے معانی سمجھنے اور اچھی طرح رقت آمیز آواز سے اس کی تلاوت کرنے والا قرآن کا ماہرکہلاتا ہے۔اسی طرح اپنی آوازوں سے قرآن کومزین کرنے کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کو مداور ترتیل سے اس طرح پڑھا جائے کہ حد غنا کو نہ پہنچے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی غرض یہ ہے کہ تلاوت اور حفظ کئی طرح سے ہوتا ہے۔کوئی جید،کوئی غیر جید،کوئی خوش آواز اور کوئی اس کے برعکس۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت اور حفظ قاری کی صفت ہے اور یہ مخلوق ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کا کلام جید ہی ہے اور سے خوش الحانی سے پڑھنے کا حکم ہے،نیز اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق ہے۔
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ مکہ مکرمہ میں چھپ کر تبلیغ کرتے تو قرآن کریم بآواز بلند پڑھتے تھے۔ اس جب مشرکین سنتے تو قرآن اور اس کے لانے والے کو برا بھلا کہتے۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا: ”اپنی نماز میں نہ آواز بلند کرواور نہ بالکل پست ہی رکھو۔“
حدیث حاشیہ:
1۔یہ حدیث پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے۔ اس میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ 2۔اس سے معلوم ہوا کہ آواز کی نسبت قاری کی طرف ہوگی جیسا کہ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلند آواز کی نسبت کی گئی ہے کیونکہ یہ آپ کا فعل ہے۔ قاری قرآن پڑھتے وقت اپنی آواز کو اونچا یاپست کرسکتا ہے کیونکہ یہ اس کے اختیار میں ہے، البتہ یہ فعل اللہ تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا ہے۔ لیکن وہ قرآن جسے بلند یا پست آواز سے پڑھا جاتا ہے یہ اللہ رب العزت کا کلام اور اس کی صفت ہے۔ واللہ المستعان۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا، ان سے ابوبشر نے بیان کیا، ان سے سعید بن جبیر نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس ؓ نے بیان کیا کہ جب نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ میں چھپ کر تبلیغ کرتے تھے تو قرآن بلند آواز سے پڑھتے، مشرکین جب سنتے تو قرآن کو برا بھلا کہتے اور اس کے لانے والے کو برا بھلا کہتے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا کہ اپنی نماز میں نہ آواز بلند کرو اور نہ بہت پست۔،،
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Ibn 'Abbas (RA) : The Prophet (ﷺ) was hiding himself in Makkah and used to recite the (Qur'an) in a loud voice. When the pagans heard him they would abuse the Qur'an and the one who brought it, so Allah said to His Prophet: 'Neither say your prayer aloud, nor say it in a low tone.' (17.110)