سنن نسائی:
کتاب: وضو کا طریقہ
(باب: قضائے حاجت کی وجہ سے (بھی)وضو (واجب ہوتا ہے))
Sunan-nasai:
Description Of Wudu'
(Chapter: Wudu’ After Defecating )
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
159.
حضرت صفوان بن عسال ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم کسی سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے تو آپ ہمیں ارشاد فرماتے تھے کہ ہم تین دن تک پیشاب، پاخانے اور نیند کی وجہ سے موزے نہ اتاریں، لیکن جنابت کی وجہ سے اتارنا پڑیں گے۔