قسم الحديث (القائل): مقطوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابٌ مَتَى يَقْضِي مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِهِ مِنْ اللَّيْلِ)

حکم : صحیح مفطوع 

1793. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ مَنْ فَاتَهُ وِرْدُهُ مِنْ اللَّيْلِ فَلْيَقْرَأْهُ فِي صَلَاةٍ قَبْلَ الظُّهْرِ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ صَلَاةَ اللَّيْلِ

مترجم:

1793.

حضرت حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ جس آدمی کا رات کا مقرر ورد (ذکر، قرآن یا نماز) رہ جائے تو وہ اسے ظہر کی نماز سے پہلے کسی (نفل) نماز میں پڑھ لے تو یہ نماز بھی رات کی نماز کے برابر ہی متصور ہوگی۔