قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ النِّيَاحَةِ عَلَى الْمَيِّتِ)

حکم : صحیح 

1852. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ عَلَى النِّسَاءِ حِينَ بَايَعَهُنَّ أَنْ لَا يَنُحْنَ فَقُلْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ نِسَاءً أَسْعَدْنَنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَفَنُسْعِدُهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا إِسْعَادَ فِي الْإِسْلَامِ

مترجم:

1852.

حضرت انس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے مسلمان ہونے والی عورتوں سے (زبانی) بیعت لی تو ان سے عہد لیا کہ وہ نوحہ نہیں کریں گی۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ عورتوں نے دور جاہلیت میں نوحے میں ہماری مدد کی تھی تو کیا ہم ان کی مدد کرلیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسلام میں ایسی مدد کرنا جائز نہیں۔“