سنن نسائی:
کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(باب: حیض (کےاختتام )سے غسل کا ذکر)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: Mention Of Ghusl After Menstruation)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
203.
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش ؓ کو سات سال استحاضہ (بے قاعدہ خون) آتا رہا۔ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بات کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا ’’یہ حیض نہیں بلکہ یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، لہٰذا (حیض ختم ہونے کے بعد) نہا دھو کر نماز وغیرہ پڑھتی رہو۔ (خواہ استحاضے کا خون آتا رہے۔‘‘)