سنن نسائی:
کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
(باب: حیض (کےاختتام )سے غسل کا ذکر)
Sunan-nasai:
Mention When Ghusal (A Purifying Bath) Is Obligatory And When It Is Not
(Chapter: Mention Of Ghusl After Menstruation)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
205.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہ ؓ جو رسول اللہ ﷺ کی سالی اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کی بیوی تھیں، وہ سات سال تک استحاضہ میں مبتلا رہیں۔ انھوں نے نبی ﷺ سے اس کی بابت پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ حیض کا خون نہیں، بلکہ یہ تو کسی رگ کا خون ہے۔ تم (حیض ختم ہونے پر) غسل کر لیا کرو اور نماز پڑھا کرو (خواہ استحاضہ جاری رہے۔‘‘)