قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ أَرْوَاحُ الْمُؤْمِنِينَ)

حکم : صحیح 

2076. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَفَ عَلَى قَلِيبِ بَدْرٍ، فَقَالَ: «هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟»، قَالَ: «إِنَّهُمْ لَيَسْمَعُونَ الْآنَ مَا أَقُولُ لَهُمْ»، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعَائِشَةَ، فَقَالَتْ: وَهِلَ ابْنُ عُمَرَ، إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُمُ الْآنَ يَعْلَمُونَ أَنَّ الَّذِي كُنْتُ أَقُولُ لَهُمْ هُوَ الْحَقُّ»، ثُمَّ قَرَأَتْ قَوْلَهُ {إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى} [النمل: 80] حَتَّى قَرَأَتِ الْآيَةَ

مترجم:

2076.

حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ (جنگ بد ر سے اگلے دن) بد ر کے کنویں کے کنارے جا کھڑ ے ہوئے اور فرمایا: ”کیا تم نے اپنے رب کے وعدے کو بر حق پایا؟“ آپ نے فرمایا: اب یہ میری بات کو بخوبی سن رہےہیں۔“ یہ بات حضرت عائشہ ؓ سے ذکر کی گئی تو انھوں نے فرمایا: ابن عمر کو غلط فہمی ہوگئی ہے۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا تھا: ”اب وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ میں جو کچھ ان کو کہتا رہا ہوں، وہ بالکل سچ ہے۔“ پھر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان پڑ ھا ﴿إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى...﴾ ”یقینا تو مردوں کو نہیں سنا سکتا۔ انھون نے پوری آیت پڑھی۔“