تشریح:
بیت اللہ سب سے قدیم مسجد ہے، جسے اللہ تعالیٰ کے حکم سے تعمیر کیا گیا اور وہ تمام انبیاء علیہم السلام کا مرکز رہا ہے۔ صرف اسی کا حج اور عمرہ مشروع ہے، لہٰذا وہ مسجد نبوی سے بھی افضل ہے۔ وہ قبلہ بھی ہے۔ اور یہ عظيم فضیلت ہے۔ مسجد نبوی کی فضیلت بھی محتاج وضاحت نہیں۔ مدینے میں یہ اسلام کی پہلی مسجد ہے جو اسلام کی پہلی دینی درسگا ہ بھی تھی اور مسلمانوں کا سیاسی وعسکری مرکز بھی۔ خانہ کعبہ کی طرح اس کے لیے بھی سفر قربت جائز ومستحب ہے۔ اور مسجد نبوی کی زیارت اور سفر میں روضہ نبوی کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہو جاتا ہے جو ہر مسمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔