سنن نسائی:
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
(باب: شادی سے پہلے عورت کو دیکھنے کا جواز)
Sunan-nasai:
The Book of Marriage
(Chapter: It Is Permissible To Look Before Marriage)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
3235.
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے دور میں ایک عورت کو شادی کا پیغام بھیجا۔ نبیﷺ نے فرمایا: ”کیا تونے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”اسے دیکھ لے۔ اس طریقے سے تمہارے درمیان محبت والفت پیدا ہونا زیادہ ممکن ہوگا۔“