تشریح:
(1) اپنی والدہ سے تو کوئی نکاح نہیں کرسکتا۔ اس سے مراد والد کی منکوحہ (سوتیلی ماں) ہے۔ کوئی جاہل خیال کرسکتا ہے کہ وہ ماں نہیں ہوتی‘ لہٰذا اس سے نکاح ہوسکتا ہے‘ اس لیے صراحتاً نفی فرمائی: ﴿وَلا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ﴾ باپ والا حکم دادا‘ نانا وغیرہ کو بھی حاصل ہے کیونکہ عرفاً وہ بھی باپ ہی ہیں۔
(2) ”گردن اتاردوں“ خواہ اس نے جماع کیا ہو یا نہ۔ صرف نکاح کرنے کی یہ سزا ہے۔
(3) ”گردن اتاردوں یا قتل کردوں“ ایک ہی بات ہے۔ راوی کو شک ہے کہ ان سے الفاظ بیان فرمائے۔
(4) جھنڈے والے صحابی کا نام حضرت ابوبریدہ بن نیار تھا۔ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْهُ وَأَرْضَاہُ۔