سنن نسائی:
کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل
(باب: عتیرہ کی تفسیر)
Sunan-nasai:
The Book of al-Fara' and al-'Atirah
(Chapter: The Explanation Of 'Atirah)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
4229.
حضرت نبیشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے منیٰ میں بآواز بلند کہا: اے اﷲ کے رسول! ہم جاہلیت میں ماہ رجب میں جانور ذبح کیا کرتے تھے تو اے اﷲ کے رسول! آپ اب ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جو بھی مہینہ ہو (اﷲ تعالیٰ کے لیے) ذبح کرو۔ اور اﷲ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے نیکی کرو۔ اور (غریبوں کو) کھانا کھلاؤ۔“ اس آدمی نے کہا: ہم فرع بھی ذبح کیا کرتے تھے۔ اب آپ کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہر قسم کے چرنے والے جانوروں میں سے کوئی جانور ذبح کرنا چاہیے (مگر اس طرح کہ) بچے کو اس کی ماں دودھ پلائے حتیٰ کہ جب وہ سواری کے قابل ہوجائے (پورا اونٹ بن جائے) تو پھر اس کو ذبح کر اور اس کا گوشت صدقہ کر۔“