سنن نسائی:
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
(باب: نماز کے بارے میں پوچھ گچھ ہو گی)
Sunan-nasai:
The Book of Salah
(Chapter: Being Brought To Account For The Salah)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
467.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سب سے پہلے بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا۔ اگر اس نے نمازوں کو مکمل کیا ہوگا (تو درست) ورنہ اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: دیکھو! کیا میرے بندے کے نامہ اعمال میں کوئی نفل ہیں؟ اگر نفل پائے گئے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا، ان سے فرضوں کی کمی کو پورا کردو۔“