سنن نسائی:
کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
(باب: مسلمان سے کافر کا قصاص نہ لینے کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Oaths (qasamah), Retaliation and Blood Money
(Chapter: No Retaliation Is To Be Carried Out If A Muslim Kills A Disbeliever)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
4745.
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے عام لوگوں کے علاوہ مجھے کوئی خصوصی وصیت نہیں فرمائی مگر میری تلوار کی میان میں ایک تحریر ہے۔ لوگ آپ سے اصرار کرتے رہے (کہ آپ وہ تحریر دکھائیں) حتیٰ کہ آپ نے وہ تحریر نکالی۔ اس میں لکھا تھا: ”تمام اہل ایمان کے خون برابر حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک عام مومن بھی کسی شخص کو تمام مسلمانوں کے مقابلے میں ایک ہاتھ کی طرح یکجان ہیں۔ کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جا سکتا اور کسی ذمی کو اس کے ذمی ہوتے ہوئے قتل نہیں کیا جا سکتا۔“