سنن نسائی:
کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
(باب: دانت کاٹنے کے قصاص اور عمران بن حصین کی روایت میں ناقلین حدیث کے اختلافِ الفاظ کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Oaths (qasamah), Retaliation and Blood Money
(Chapter: Retaliation For A Bite And Mentioning The Differences In The Report Of The Narrators Of The Narration Of 'Imran bin Husain Concerning That)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
4761.
حضرت عمران بن حصین ؓ سے مروی ہے کہ حضرت یعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس آدمی کے بارے میں جس نے دوسرے کو کاٹا تھا جس سے اس کا دانت گر گیا تھا، فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ نے (اس جیسے مقدمے میں) فرمایا تھا: ”جاؤ تجھے کوئی دیت نہیں ملے گی۔“