سنن نسائی:
کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
(باب: دانت کاٹنے کے قصاص اور عمران بن حصین کی روایت میں ناقلین حدیث کے اختلافِ الفاظ کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Oaths (qasamah), Retaliation and Blood Money
(Chapter: Retaliation For A Bite And Mentioning The Differences In The Report Of The Narrators Of The Narration Of 'Imran bin Husain Concerning That)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
4762.
حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کے بازو پر دانت کاٹا جس کے نتیجے میں اس کا سامنے والا دانت اکھڑ گیا۔ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس گیا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا: ”تیرا مقصد یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا بازو اونٹ کی طرح چباتا رہتا۔“ پھر آپ نے اس کا کوئی معاوضہ نہ دلوایا۔