تشریح:
”نشانی ہے“ لیکن یہ تب ہے جب انصار سے محبت یا بغض ان کے انصار (مدد گار نبی) ہونے کی وجہ سے ہو۔ اگر کسی تعلق کی وجہ سے محبت ہو یا کسی جھگڑے کی بنا پر ان سے ناراضی ہوتو وہ اس حدیث کے تحت داخل نہیں کیونکہ ان کا نام انصار، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد نصرت کی بنا پر رکھا گیا ورنہ تو وہ اوس اور خزرج تھے۔