قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: منقطع ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ (بَابُ ذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَقَ فِيهِ)

حکم : شاذ 

5395. أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَإِنْ حَمَلْتُهُ لَمْ يَسْتَمْسِكْ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ حُجَّ عَنْ أَبِيكَ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ سُلَيْمَانُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ

مترجم:

5395.

حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نے نبیٔ اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا: اللہ کے نبی! میرے والد بہت بوڑھے ہیں۔ حج کی طاقت نہیں رکھتے اگر میں انہیں اٹھا کر سواری پر لاد بھی دوں، تب بھی وہ بیٹھ نہیں سکیں گے۔ کیا میں ان کی طرف سے حج ادا کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”تو اپنے والد کی طرف سے حج کر۔“ ابو عبد الرحمٰن (امام نسائیؒ) نے کہا: سلیمان (ابن یسار) نے فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے نہیں سنا۔