تشریح:
(1) معلوم ہوا کہ فوت شدہ نماز صرف اقامت سے ادا کی جائے گی اور وقتی نماز کے لیے اذان کہی جائے گی تاکہ لوگوں کو اشتباہ نہ ہو کیونکہ آپ شہر اور آبادی میں تھے۔ جب صحرا میں صبح کی نماز فوت ہوئی تھی تو آپ نے اذان کہلوا کر نماز پڑھی تھی کیونکہ وہاں اشتباہ کا خطرہ نہ تھا۔ گویا فوت شدہ نماز کے لیے اذان نہ تو ضروری ہے اور نہ منع ہے، موقع محل دیکھاجائے گا۔ مزید دیکھیے حدیث: ۶۲۲۔
(2) السنن الکبریٰ للنسائي: (۵۰۵/۱) میں تبویب یوں ہے: [الأذان للفوائت من الصلوات] اس عنوان سے واضح ہوتا ہے کہ امام نسائی رحمہ اللہ کا استدلال بھی واضح ہے۔ لیکن ایسا لگتا نہیں کیونکہ دیگر مختلف طرق میں أذن کی بجائے أقام کے الفاظ منقول ہیں۔ واللہ أعلم۔ مزید دیکھیے: (الإرواء: ۲۵۷/۱، و ذخیرة العقبیٰ، شرح سنن النسائي للاتبوبي: ۹۹/۸)