قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ السَّهْوِ (بَابُ قَبْضِ الْأَصَابِعِ مِنْ الْيَدِ الْيُمْنَى دُونَ السَّبَّابَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1267.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ رَآنِي ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَى فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي وَقَالَ اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قُلْتُ وَكَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ قَالَ كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ وَقَبَضَ يَعْنِي أَصَابِعَهُ كُلَّهَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى

سنن نسائی:

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: انگشت شہادت کے علاوہ دائیں ہاتھ کی انگلیاں بند کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1267.   حضرت علی بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عمر ؓ نے نماز کے دوران میں کنکریوں سے کھیلتے دیکھا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انھوں نے مجھے روکا اور فرمایا: اس طرح کرو جیسے رسول اللہ ﷺ کرتے تھے۔ میں نے کہا آپ کیسے کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: آپ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کو (دائیں) ران پر رکھتے اور اپنی تمام انگلیاں بند کر لیتے اور اس انگلی سے اشارہ فرماتے جو انگوٹھے کے ساتھ ملتی ہے اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے۔