قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ السَّهْوِ (بَابٌ كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1286.   أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْنَا أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ وَنُسَلِّمَ أَمَّا السَّلَامُ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ

سنن نسائی:

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نبیﷺپر درود کیسےپڑھاجائے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1286.   حضرت ابو مسعود انصاری ؓ سے روایت ہے کہ نبیٔ اکرم ﷺ سے کہا گیا: ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم آپ پر درود و سلام پڑھیں، سلام تو ہم جان چکے ہیں درود کیسے پڑھیں؟ آپ نے فرمایا: ”تم کہو: [اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ……… عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ] ”اے اللہ! محمد (ﷺ) پر خصوصی رحمتیں فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر رحمتیں فرمائیں۔ اے اللہ! محمد (ﷺ) پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (ؑ) کی آل پر برکتیں نازل فرمائیں۔‘‘