قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجُمْعَةِ (بَابُ الْفَضْلِ فِي الدُّنُوِّ مِنْ الْإِمَامِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1398.   أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ وَابْتَكَرَ وَغَدَا وَدَنَا مِنْ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ ثُمَّ لَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ كَأَجْرِ سَنَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا

سنن نسائی:

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: امام کے قریب بیٹھنے کی فضیلت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1398.   حضرت اوس بن اوس ثقفی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے جسم اور کپڑوں کو دھوئے اور غسل کرے اور اول وقت (مسجد میں) جائے اور شروع خطبہ کو پائے، امام کے قریب بیٹھے اور خاموش رہے، پھر کوئی لغو بات یا کام نہ کرے، اس کے لیے ہر قدم کے عوض ایک سال کے صیام و قیام کا ثواب ہے۔