قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ زِيَارَةِ الْقُبُورِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2032.   أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَامْسِكُوا مَا بَدَا لَكُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ إِلَّا فِي سِقَاءٍ فَاشْرَبُوا فِي الْأَسْقِيَةِ كُلِّهَا وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا»

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: قبروں کی زیارت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2032.   حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمھیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا، اب تمھیں قبروں کی زیارت کرنے (قبرستان میں جانے) کی اجازت ہے۔ (اسی طرح) میں نے تمھیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم رکھ سکتے ہو، جب تک تمھارا دل چاہے۔ (اسی طرح) می نے تمھیں مشکیزے کے علاوہ کسی اور برتن میں نبیذ بنانے سے روکا تھا، اب تم ہر قسم کے برتن میں نبیذ بنا سکتے ہو، البتہ نشے والا نبیذ نہ پینا۔“