تشریح:
(1) یہ روایت مع فائدہ پیچھے گزر چکی ہے۔ دیکھئے حدیث ۲۲۹۱۔
(2) اس روایت میں افطار کی جگہ کدید بتلائی گئی ہے جو کہ عسفان اور قدید کے درمیان ہے، لہٰذا یہ روایت دوسری روایات سے مختلف نہیں۔ (دیکھئے، حدیث: ۲۲۹۲)۔
(3) باب کا مقصد یہ ہے کہ اگر مسافر سفر میں روزہ رکھنے کو ترجیح دے تو ضروری نہیں کہ وہ سب روزے رکھے بلکہ کچھ رکھ لے کچھ نہ رکھے۔ بعد میں بھی رکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔