Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: The Miqat of the People of Najed)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2655.
حضرت ابن عمر ؓ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مدینے والے ذوالحلیفہ سے، شام والے جحفہ سے اور نجد والے قرن (المنازل) سے احرام باندھیں۔“ اور مجھے بتایا گیا ہے، میں نے خود نہیں سنا کہ آپ نے فرمایا تھا: ”یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔“
تشریح:
(1) اہل نجد اور نجد کے راستے سے آنے والوں کا میقات قرن منازل ہے، اسے قرن الثعالب بھی کہا جاتا ہے۔ مندرجہ بالا احادیث میں صرف لفظ قرن آیا ہے۔ بالاتفاق اس سے قرن المنازل مراد ہے۔ قرن المنازل مکہ مکرمہ سے مشرق کی طرف طائف کے قریب تقریباً ۹۴ کلو میٹر کے فاصلے پر ایک بستی یا وادی ہے۔ پہاڑ بھی کہا گیا ہے۔ کوئی اختلاف نہیں، تینوں اسی نام سے مشہور ہیں۔ آج کل اسے السَّیْل کہا جاتا ہے۔ (2) نجد ہر اونچے علاقے کو کہتے ہیں۔ عرب میں تقریباً دس نجد ہیں۔ یہاں مراد وہ علاقہ ہے جو مکہ مکرمہ سے مشرقی جانب یمن اور تہامہ سے لے کر عراق اور شام تک پھیلا ہوا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مدینہ والے ذوالحلیفہ سے تلبیہ پکاریں گے، شام والے حجفہ سے، اور نجد والے قرن (المنازل) سے“، اور میں نے تو نہیں سنا ہے لیکن مجھ سے ذکر کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور یمن والے یلملم سے تلبیہ پکاریں گے۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Salim, from his father, that the Prophet (ﷺ) said: “The people of Al Madinah should enter into Ihram from Dhul-Hulaifah, the people of Ash-Sham from Al-Juhfah, the people of Najd from Qarn.” And it was mentioned to me, although I did not hear him say it: “And the people of Yemen should enter into Ihram from Yalamlam.” (Sahih)