Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The Obligation Of Jihad)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3096.
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ”تم مشرکین کے ساتھ اپنے مالوں، ہاتھوں اور اپنی زبانوں کے ساتھ جہاد کرو۔“
تشریح:
(1) امام نسائی رحمہ اللہ نے مندرجہ بالا (12) احادیث سے جہاد کے وجوب وفرضیت پر استدلال کیا ہے کیونکہ ان میں جہاد کا حکم صراحتاً مذکور ہے، البتہ اس وجوب کی شرعی حیثیت سمجھنے کے لیے حدیث ۳۰۸۷ کی تفصیل وتشریح مدنظر رکھنی چاہیے۔ (2) جہاد نفس کے ساتھ بھی فرض ہے اور مال کے ساتھ بھی، یعنی ملکر ضروریات کے تقاضے پورے کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا جائے تاکہ حکومت دفاع کو مضبوط بنائے، نیز جنگی تیاری قائم رہے جسے دیکھ کر دشمن شرارت سے باز رہے۔ (3) زبان کے ساتھ جہاد یہ ہے کہ کافروں کو تبلیغ کرے، مسلمانوں کو جہاد پر ابھارے، اسلامی فوج کی تعریف کرکے ان کا حوصلہ بڑھائے اور دشمن کی ہجو کرکے ان کو بد دل کرے۔ (4) مذکورہ روایت کو محقق کتاب نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔ محققین کی تفصیلی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے ہی أقرب ألی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ واللہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: ۱۹/ ۱۷۲، وصحیح نسائي أبي داود (مفصل) لألباني: ۷/ ۲۶۵، رقم: ۲۲۶۲)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
انس رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”مشرکین سے جہاد کرو اپنے مالوں، اپنے ہاتھوں، اور اپنی زبانوں کے ذریعہ۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : مال اور ہاتھ سے جہاد کا مطلب بالکل واضح ہے، زبان سے جہاد کا مطلب یہ ہے کہ زبان سے جہاد کے فضائل بیان کئے جائیں، اور لوگوں کو اس پر ابھارنے کے ساتھ انہیں اس کی رغبت دلائی جائے۔ اور کفار کو اسلام کی زبان سے دعوت دی جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Anas that the Prophet (ﷺ) said: “Strive against the idolators with your wealth, your hands and your tongues.” (Da’if)