Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: The One Who Is Wounded In The Cause Of Allah, The Mighty And Sublime)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3148.
حضرت عبداللہ بن ثعلبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول ا للہﷺ نے (شہدائے احد کے بارے میں) فرمایا تھا: ’’انہیں ان کے خون (آلودہ جسم اور کپڑوں) سمیت ڈھانپ کر دفن کرو کیونکہ جو زخم بھی اللہ تعالیٰ کے راستے میں لگتا ہے‘ وہ قیامت کے دن اس حالت میں ہوگا کہ اس سے خون بہہ رہا ہوگا۔ رنگ تو خون کا ہوگا مگر خوشبو کستوری کی ہوگی۔‘‘
تشریح:
1) ’’کستوری جیسی‘‘ حقیقتاً کستوری بھی خون ہی ہوتی ہے۔ اگر دنیا میں خون اعلیٰ خوشبو میں تبدیل ہوسکتا ہے تو آخرت میں بدرجہ اولیٰ ایسا ہوگا۔ اس می ںکوئی اشکال نہیں۔ (1) شہید کو نہ تو غسل دیا جاتا ہے نہ اس کے خون آلودہ کپڑے اتارے جاتے ہیں تاکہ اس کا خون قیامت کے دن اس کے لیے اعزاز بن جائے‘ نیز ہر شخص پہچان لے کہ یہ فی سبیل اللہ شہید ہے‘ البتہ اس کے اوپر ایک کھلی چادر ڈال دی جاتی ہے جو اس کے سر اور پاؤں کو ڈھانپ لے۔ اگر چادر چھوٹی ہو تو سرڈھانپ دیا جائے۔ پاؤں ننگے رہ جائیں تو کوئی بات نہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن ثعلبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” انہیں ( یعنی شہداء کو ) ان کے خون میں لت پت ڈھانپ دو ، کیونکہ کوئی بھی زخم جو اللہ کے راستے میں کسی کو پہنچا ہو وہ قیامت کے دن ( اس طرح ) آئے گا کہ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا ، رنگ خون کا ہو گا ، اور خوشبو اس کی مشک کی ہو گی ۱؎ “ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ آپ نے ان شہداء کے بارے میں فرمایا جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے زخم کھا کر شہید ہو گئے تھے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Abdullah bin Tha'labah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Wrap them up with their blood, for there is no wound incurred in the cause of Allah, but he will come on the Day of Resurrection bleeding with the color of blood, but its fragrance will be that of musk.