قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابٌ إِذَا اسْتَشَارَتِ الْمَرْأَةُ رَجُلًا فِيمَنْ يَخْطُبُهَا هَلْ يُخْبِرُهَا بِمَا يَعْلَمُ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3245 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَهَا الْبَتَّةَ وَهُوَ غَائِبٌ فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا وَكِيلُهُ بِشَعِيرٍ فَسَخِطَتْهُ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا لَكِ عَلَيْنَا مِنْ شَيْءٍ فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لَيْسَ لَكِ نَفَقَةٌ فَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ ثُمَّ قَالَ تِلْكَ امْرَأَةٌ يَغْشَاهَا أَصْحَابِي فَاعْتَدِّي عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى تَضَعِينَ ثِيَابَكِ فَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي قَالَتْ فَلَمَّا حَلَلْتُ ذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَبُو جَهْمٍ فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ وَلَكِنْ انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَكَرِهْتُهُ ثُمَّ قَالَ انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَنَكَحْتُهُ فَجَعَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ خَيْرًا وَاغْتَبَطْتُ بِهِ

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جب کوئی عورت کسی سے پیغام بھیجنے والے کے بارے میں مشورہ کرے تو کیا وہ شخص اس کی معلوم خوبیاں اور عیوب بتلا سکتا ہے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3245.   حضرت فاطمہ بنت قیسؓ سے روایت ہے کہ (میرے خاوند) ابوعمر بن حفصؓ نے مجھے پکی طلاق دے دی جبکہ وہ میرے پاس موجود نہ تھے۔ تو ان کے وکیل نے میرے پاس کچھ جو وغیرہ بھیجے۔ میں نے وہ پسند نہ کیے۔ وکیل کہنے لگا: اللہ کی قسم! تیرے لیے تو ہمارے ذمے کچھ بنتا ہی نہیں۔ میں رسول اللہﷺ کے پاس گئی اور ساری صورت حال گوش گزارکی۔ آپ نے فرمایا: ”تیرے لیے خرچہ (خاوند کے ذمے) نہیں بنتا۔“ نیز آپ نے مجھے حضرت ام شریک ؓ کے گھر عدت گزارنے کا مشورہ دیا۔ پھر آپ (خود ہی) فرمانے لگے: ”اس عورت کے پاس میرے (مہمان) صحابہ آتے جاتے رہتے ہیں، لہٰذا تو ابن مکتوم کے ہاں عدت گزار لے کیونکہ وہ نابینا شخص ہے۔ تو وہاں اپنے (فالتو) کپڑے اتار سکتی ہے۔ پھر جب تیری عدت پوری ہوجائے تو مجھے اطلاع کرنا۔“ جب میری عدت پوری ہوگئی تو میں نے آپ کو بتایا کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان اور جہمؓ نے مجھے شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”ابو جہم تو ہر وقت کندھے پر لاٹھی اٹھائے رہتا ہے، کبھی نہیں اتارتا اور رہا معاویہ! تو فقیر ہے۔ اس کے پاس زیادہ مال نہیں۔ لیکن تو اسامہ سے نکاح کرلے۔“ میں نے نا پسند کیا۔ آپ نے فرمایا: ”تو اسامہ سے نکاح کرلے۔“ چنانچہ میں نے ان سے نکاح کرلیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس نکاح میں بھلائی اور برکت ڈالی حتیٰ کہ مجھ پر رشک کیا گیا۔