قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْمِيَاهِ (بَابُ التَّوْقِيتِ فِي الْمَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

330.   أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَتَنَاوَلَهُ النَّاسُ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ وَأَهْرِيقُوا عَلَى بَوْلِهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ

سنن نسائی:

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: (قلیل اور کثیر )پانی کی تحدید

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

330.   حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی اٹھا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔ لوگوں نے اس کو ڈانٹا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اس کو رہنے دو اور اس کے پیشاب پر ایک ڈول پانی بہا دو۔ تمھیں آسانی کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے، نہ کہ تنگی کرنے کے لیے۔‘‘