قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ النِّكَاحِ (بًابٌ دُعَاءُ مَنْ لَمْ يَشْهَدِ التَّزْوِيجَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3372.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَا هَذَا قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ

سنن نسائی:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: اس شخص کے دعا دینے کا بیان جو نکاح کے موقع پر موجود نہ ہو

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3372.   حضرت انس ؓ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کے جسم پر صفرہ (خوشبو) کا نشان دیکھا تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے سونے کا سکہ نواۃ مہر مقرر کرکے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تیرے لیے (اس نکاح میں) برکت فرمائے۔ ولیمہ ضرور کرنا‘ چاہے ایک بکری کے ساتھ ہی ہو۔“