قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ الْمَرْأَةُ يَكُونُ لَهَا أَيَّامٌ مَعْلُومَةٌ تَحِيضُهَا كُلَّ شَهْرٍ)

حکم : لم أجده في الصحيح و لا في الضعيف

ترجمۃ الباب:

352.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّمِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَأَيْتُ مِرْكَنَهَا مَلْآنَ دَمًا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْكُثِي قَدْرَ مَا كَانَتْ تَحْبِسُكِ حَيْضَتُكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي.

سنن نسائی:

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جس مستحاضہ عورت کو اپنے حیض کے دن معلوم ہوں‘وہ ہر مہینے انھی کو حیض سمجھے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

352.   حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے استحاضے کے خون کے بارے میں پوچھا۔ اور حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان کا ٹب خون آلود پانی سے بھرا دیکھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’جتنے دن تمھیں پہلے حیض آیا کرتا تھا اتنے دن نماز وغیرہ سےرک جاؤ، پھر غسل کرکے نماز پڑھو۔‘‘