قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابٌ الْحَلِفُ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3771.   أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ فِي الْآخِرَةِ

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: اسلام کے علاوہ کسی اور دین کی قسم (بھی سخت گناہ ہے)

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3771.   حضرت ثابت بن صحاک ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے جھوٹا ہونے کے باوجود کسی اور دین کی قسم کھائی تو وہ اسی طرح ہے جس طرح اس نے کہا۔ اور جو شخص اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کرڈالے‘ اسے آخرت میں اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔“