قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الِاسْتِتَارِ عِنْدَ الِاغْتِسَالِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

406.   أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ يَعْلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَغْتَسِلُ بِالْبَرَازِ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَلِيمٌ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسَّتْرَ فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ

سنن نسائی:

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: غسل کرتے وقت پردہ کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

406.   حضرت یعلی ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ایک آدمی کو کھلی جگہ میں غسل کرتے دیکھا۔ آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے، پھر اللہ کی حمد وثنا کی اور فرمایا: ’’اللہ عزوجل بہت بردبار، حیادار اور پردے والا ہے۔ حیا اور پردے کو پسند فرماتا ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی غسل کرے تو پردے میں کرے۔‘‘