قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبَيْعَةِ (بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4149.   أَخْبَرَنَا الْإِمَامُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ مِنْ لَفْظِهِ قَالَ: أَنْبَأَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: «بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي الْيُسْرِ وَالْعُسْرِ، وَالْمَنْشَطِ وَالْمَكْرَهِ، وَأَنْ لَا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ نَقُومَ بِالْحَقِّ حَيْثُ كُنَّا لَا نَخَافُ لَوْمَةَ لَائِمٍ»

سنن نسائی:

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: سمع و طاعت کی بیعت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4149.   حضرت عبادہ بن صامتؓ سے مروی ہے کہ ہم نے رسول اﷲ ﷺ کی بیعت کی کہ ہم ہر آسانی وتنگی اور خوشی و ناخوشی میں آپ کی بات سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔ اور ہم حاکم سے اس کی حکومت نہیں چھینیں گے۔ اور ہم حق پر قائم رہیں گے جہاں بھی ہوں۔ اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔