قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ ذَبْحُ الضَّحِيَّةِ قَبْلَ الْإِمَامِ)

حکم : صحيح الإسناد

ترجمۃ الباب:

4397.   أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَحْيَى ح وَأَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ أَنَّهُ ذَبَحَ قَبْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ قَالَ عِنْدِي عَنَاقُ جَذَعَةٍ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مُسِنَّتَيْنِ قَالَ اذْبَحْهَا فِي حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ فَقَالَ إِنِّي لَا أَجِدُ إِلَّا جَذَعَةً فَأَمَرَهُ أَنْ يَذْبَحَ

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

رامام سے پہلے قربانی ذبح کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4397.   حضرت ابو بردہ بن نیاز ؓ سے منقول ہے کہ انھوں نے اپنی قربانی نبی اکرم ﷺ سے پہلے ذبح کر دی تھی تو نبی اکرم ﷺ نے انھیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے کہا: میرے پاس ایک جذعہ بکری ہے جو میرے نزدیک (گوشت کے لحاظ سے) دو مسنوں سے بھی بہتر ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”اسے ذبح کردو۔“