قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابُ حُسْنِ الذَّبْحِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4414.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ ح وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذِّبْحَةَ لِيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ذبح اچھی طرح کرنا چاہیے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4414.   حضرت شداد بن اوس ؓ سے منقول ہے کہ دو باتیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے یاد رکھیں: (آپ نے فرمایا:) ”یقینا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز سے حسن سلوک ضروری قرار دیا ہے، لہٰذا جب تم کسی کو قتل کرنے لگو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو۔ ذبح کرنے والا اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے ذبح ہونے والے جانور کو کم سے کم تکلیف پہنچائے۔ (مطلب یہ کہ یکبارگی ذبح کرے، دیر نہ لگائے)۔