قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ الْأَمْرِ بِالْوُضُوءِ مِنْ النَّوْمِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

442.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّى ثُمَّ اضْطَجَعَ وَرَقَدَ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ مُخْتَصَرٌ

سنن نسائی:

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نیند کی وجہ سے وضو کرنے کا حکم

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

442.   حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ میں آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوا تو آپ نے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کردیا، پھر نماز پڑھتے رہے، پھر لیٹ کر سوگئے۔ مؤذن آپ کے پاس آیا۔ آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں فرمایا۔ یہ روایت مختصر ہے۔