قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْعَرَايَا بِالرُّطَبِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4542.   أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخِرْصِهَا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: عطیہ کے درختوں کا پھل تازہ کھجوروں کے عوض بھی فروخت کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4542.   حضرت سہل بن ابی حثمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے پکنے سے پہلے پھل کی فروخت سے روکا ہے۔ اور عطیہ کے درختوں کے بارے میں اجازت عطا فرمائی ہے کہ ان کا پھل اندازا اس کے برابر خشک پھل کے عوض فروخت کر دیا جاتے تا کہ ان درختوں والے غریب لوگ (جلدی تازہ کھجوریں کھا سکیں۔