قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْخَمْرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4664 .   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ ابْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ أَنَّهُ: سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَمَّا يُعْصَرُ مِنَ الْعِنَبِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَهْدَى رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَهَا؟»، فَسَارَّ، وَلَمْ أَفْهَمْ مَا سَارَّ كَمَا أَرَدْتُ، فَسَأَلْتُ إِنْسَانًا إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بِمَ سَارَرْتَهُ»، قَالَ: أَمَرْتُهُ أَنْ يَبِيعَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا، حَرَّمَ بَيْعَهَا»، فَفَتَحَ الْمَزَادَتَيْنِ حَتَّى ذَهَبَ مَا فِيهِمَا

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: شراب بیچنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4664.   حضرت ابن وعلہ مصری سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابن عباس ؓ سے انگور کے نچوڑے ہوئے جوس کے بارے میں پوچھا تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اونٹ پر لدی ہوئی شراب کے دو مشکیزے بطور تحفہ پیش کیے۔ نبی اکرم ﷺ نے اسے فرمایا: ”تجھے علم نہیں کہ اللہ عزو جل نے شراب حرام فرما دی ہے؟“ اس نے اپنے پہلو (بیٹھے یا کھڑے ہوئے) ایک شخص سے آہستہ سے کچھ کہا اور جو کچھ اس نے کہا، اسے میں اس طرح نہیں سمجھ سکا جس طرح میں چاہتا تھا، لہٰذا میں نے (اس کی بابت حاضرین میں سے کسی سے) پوچھا۔ نبی اکرم ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تو نے آہستہ سے اس کو کیا کہا ہے؟“ اس نے کہا: میں نے اسے شراب فروخت کرنے کو کہا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس ذات نے شراب کو حرام قرار دیا ہے، اس نے اس کو بیچنا بھی حرام کیا ہے۔“ اس شخص نے دونوں مشکیزوں کے منہ کھول دیے حتیٰ کہ جو کچھ شراب اس میں تھی بہہ گئی۔