موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْقَسَامَةِ (بَابُ الْقَوَدِ فِي الطَّعْنَةِ)
حکم : ضعیف
4773 . أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ مُسَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ شَيْئًا، أَقْبَلَ رَجُلٌ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ فَطَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُرْجُونٍ كَانَ مَعَهُ، فَخَرَجَ الرَّجُلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَعَالَ فَاسْتَقِدْ»، قَالَ: بَلْ قَدْ عَفَوْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ
سنن نسائی:
کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
باب: چھڑی چبھونے میں قصاص
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4773. حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ کوئی چیز تقسیم فرما رہے تھے کہ ایک آدمی آیا۔ اور (بے صبری میں) آپ پر اوندھا ہی ہوگیا۔ آپ نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چھڑی کی نوک اس کو مار دی۔ وہ آدمی (حلقہ سے) نکل گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بھائی! ادھر آ اور بدلہ لے لے۔“ اس نے کہا: (نہیں) بلکہ میں نے معاف کر دیا۔