قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ الْأَخْذِ مِنْ الشَّارِبِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمۃ الباب:

5052.   أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخُو قَبِيصَةَ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ فَقَالَ ذُبَابٌ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَعْنِينِي فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي لَمْ أَعْنِكَ وَهَذَا أَحْسَنُ

سنن نسائی:

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: مونچھیں کاٹنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5052.   حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نبئ اکرم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو میرے لمبے لمبے بال تھے۔ آپ نے فرمایا: نحوست ہے (یہ بری چیز ہے)۔ میں نے سمجھا، آپ کا اشارہ میری طرف ہے۔ میں نے اپنے بال کاٹ دیے۔ پھر میں آپ کے پاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: میرا اشارہ تیری طرف نہیں تھا۔ ویسے یہ تیری زیادہ اچھی حالت ہے۔