Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Cutting the (Hair))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5054.
حضرت حمید بن عبدالرحمن حمیری سے روایت ہے کہ میں ایک بزرگ کو ملا نبئ اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں اسی طرح رہے تھے جس طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ چار سال آپ کی خدمت اقدس میں رہے۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ہرروز کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح:
(1) جس طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ تشبیہ مدت میں بھی ہوسکتی ہے کہ وہ بھی چار سال آپ ﷺ کے پاس رہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ 7 ہجری کے آغاز میں حاضر ہوئے اور رسول اللہ ﷺ11 ہجری کے تیسرے مہینے میں اللہ کو پیارے ہوئے۔ یا یہ تشبیہ کیفیت میں بھی ہوسکتی ہے کہ جس طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہر وقت آپ کے ساتھ رہا کرتے تھے، اسی طرح وہ بزرگ بھی تقریباً ہر وقت آ پ کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ (2) ہرروز کنگھی، کیونکہ ہر روز کنگھی کرنا دلیل ہے کہ اس شخص کی زیب وزینت کی طرف ضرورت سے زیادہ توجہ ہے اور یہ وصف عورتوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ شخص یا عورتوں کی طرح بن سنور کر رہتا ہے۔ اس میں وہ مردوں کے لیے فتنہ بنے گا یا عورتوں کو مائل کرنے کی غرض سے ایسے کرتا ہے تو عورتوں کے لیے فتنہ بنے گا۔ مردوں کی توجہ زیب و زینت کی طرف نہیں ہونی چاہیے ورنہ مفاسد پیدا ہوں گے۔ (3) ہر روز کنگھی نہ کرنے کا لازمی نتیجہ ہے کہ بال کٹوا کے رکھے جائیں تاکہ روازانہ کنگھی کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ یہی باب سے مناسبت ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
حمید بن عبدالرحمٰن حمیری کہتے ہیں کہ میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی، جو نبی اکرم ﷺ کی صحبت میں ابوہریرہ ؓ کی طرح چار سال رہا تھا، اس نے کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ حدیث اگلے باب سے متعلق ہے، ناسخین کتاب کی غلطی سے یہاں درج ہو گئی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Humaid bin 'Abdur-Rahman Al-Himyari said: "I met a man who accompanied the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) as Abu Hurairah accompanied him for four years, who said: 'The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade us from combing our hair everyday.