قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْتَجَابُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5539.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أَزِلَّ أَوْ أَضِلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ

سنن نسائی:

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: اس دعا سے پناہ جو قبول نہ ہو

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5539.   حضرت ام سلمہ‬ ؓ س‬ے مروی ہے کہ نبئ اکرم ﷺ جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو فرماتے: ”اللہ تعالی کے نام کی برکت سےو اے میرے رب! میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ میں پھسل جاؤں (کوئی لغزش اورغلطی کروں) یا گمراہ ہو جاؤں یا میں کسی پرظلم کروں یا مجھ پرظلم کیا جائے یا میں کسی کے ساتھ نامناسب سلوک کروں یا مجھ سے نامناسب سلوک کیا جائے۔“