قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ ذِكْرِالنَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالْحَنْتَمِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5640.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ إِسْحَقَ وَهُوَ ابْنُ سُوَيْدٍ يَقُولُ حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ نَبِيذِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ إِسْحَقُ وَذَكَرَتْ هُنَيْدَةُ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَ حَدِيثِ مُعَاذَةَ وَسَمَّتْ الْجِرَارَ قُلْتُ لِهُنَيْدَةَ أَنْتِ سَمِعْتِيهَا سَمَّتْ الْجِرَارَ قَالَتْ نَعَمْ

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کدو کے برتن ،کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے اور روغنی مٹکے کی نبیذ پینے کی ممانعت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5640.   حضر ت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور کی جڑ کے برتن، تارکول لگے برتن، کدو برتن اور روغنی مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔ یہ ابن علیہ کی روایت میں ہے۔ اسحاق نے کہا کہ ہنیدہ نے حضرت عائشہ ؓ سے معاذہ کی حدیث کے مثل بیان کیا ہے اور (مطلقا) مٹکوں کا ذکرکیا۔ میں نے ہنیدہ سے کہا: تو نے ان (حضرت عائشہ ؓ) سے سن، انھوں نے مٹکوں (مٹی کے گھڑوں) کا نام لیا تھا؟ اس (ہنیدہ) نے کہا: ہاں۔