موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّعَوُّذِ لِلْمَرِيضِ)
حکم : صحیح
1007 . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ ثَابِتٌ يَا أَبَا حَمْزَةَ اشْتَكَيْتُ فَقَالَ أَنَسٌ أَفَلَا أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَلَى قَالَ اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ مُذْهِبَ الْبَاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَسَأَلْتُ أَبَا زُرْعَةَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقُلْتُ لَهُ رِوَايَةُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَصَحُّ أَوْ حَدِيثُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كِلَاهُمَا صَحِيحٌ وَرَوَى عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ
جامع ترمذی:
كتاب: جنازے کے احکام ومسائل
(باب: مریض پردم کرنے کا بیان
)مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
1007. عبدالعزیز بن صہیب کہتے ہیں: میں اور ثابت بنانی دونوں انس بن مالک ؓ کے پاس گئے ۔ ثابت نے کہا: ابوحمزہ! میں بیمارہوگیاہوں، انس نے کہا: کیامیں تم پررسول اللہ ﷺکے منترکے ذریعہ دم نہ کردوں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! انس نے کہا: ’’اللّهُمَّ! رَبَّ النَّاسِ، مُذْهِبَ الْبَاسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي. لاَ شَافِيَ إِلاَّ أَنْتَ. شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا‘‘ ’’اے اللہ! لوگوں کے رب! مصیبت کو دور کرنے والے! شفاعطا فرما، تو ہی شفادینے والاہے، تیرے سوا کوئی شافی نہیں۔ ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہ جائے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ ابوسعید خدری کی حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ میں نے ابوزرعہ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا کہ عبدالعزیز بن صہیب کی روایت بسند ابی نضرۃ عن ابی سعید الخدری زیادہ صحیح ہے یا عبدالعزیز کی انس سے روایت ہے؟ تو انہوں نے کہا: دونوں صحیح ہیں۔۳۔ عبدالصمد بن عبدالوارث نے بسندعبدالوارث عن عبدالعزیزبن صہیب عن ابی نضرۃ عن ابی سعیدالخدری روایت کی ہے اورعبدالعزیز بن صھیب نے انس سے بھی روایت کی ہے،۴۔ اس باب میں انس اور عائشہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔