قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِّنَ العَقِیقَةِ)

حکم : صحیح (الألباني)

1522. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُلَامُ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ يُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ وَيُسَمَّى وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ.

جامع ترمذی: كتاب: قربانی کے احکام ومسائل (باب: عقیقہ سے متعلق باب)

مترجم: ٢. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

1522.

سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہربچہ عقیقہ کے بدلے گروی رکھا ہواہے۱؎، پیدائش کے ساتویں دن اس کا عقیقہ کیاجائے، اس کا نام رکھا جائے اوراس کے سرکے بال منڈائے جائیں‘‘۔