تشریح:
وضاحت:
۱؎: ایک تاجرکی نگاہ میں رأس المال اورسرمایہ کی جوحیثیت ہے وہی حیثیت اورمقام وقت کاہے، تاجر اپنے سرمایہ کو ہمیشہ بڑھانے کا خواہشمند ہوتا ہے ، اسی طرح لمبی مدت پانے والے کو چاہئے کہ اس کے اوقات زیادہ سے زیادہ نیکی کے کاموں میں گزریں، اگر اس نے اپنی زندگی کے اس سرمایہ کو اسی طرح باقی رکھا تو جس طرح سرمایہ بڑھانے کا خواہشمند تاجر اکثر نفع کماتا ہے، اسی طرح یہ بھی فائدہ ہی حاصل کرتا رہے گا۔
نوٹ: (سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر جیسے سابقہ حدیث سے یہ حدیث صحیح ہے)