تشریح:
وضاحت:
۱؎: اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ ابن آدم کے اندردنیاوی حرص اس قدرکوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے کہ اس کے پاس مال کی بہتات ہوپھربھی اسے آسودگی نہیں ہوتی یہاں تک کہ موت اسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے پھرقبرکی مٹی سے ہی وہ آسودہ ہوتاہے، لیکن اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جنہیں دنیاسے بے رغبتی ہوتی ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ انہیں دنیاوی حرص سے محفوظ رکھتا ہے، اورقناعت کی دولت سے وہ سب مالامال ہوتے ہیں۔