قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِذَا زُلْزِلَتْ​)

حکم : ضعیف 

2895. حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ هَلْ تَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ قَالَ بَلَى قَالَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ تَزَوَّجْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

مترجم:

2895.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ایک صحابی سے کہا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کرلی؟ انہوں نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی! اللہ کے رسول! نہیں کی ہے، اور نہ ہی میرے پاس ایسا کچھ ہے جس کے ذریعہ میں شادی کر سکوں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہارے پاس سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ نہیں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میرے پاس ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: سورہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ آپﷺ نے کہا: کیا تمہارے پاس سورہ ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ نہیں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، (ہے) آپﷺ نے فرمایا: ’’یہ ایک چوتھائی قرآن ہے‘‘، آپﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہارے پاس سورہ ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ نہیں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ (ہے) آپﷺ نے فرمایا: ’’(یہ) چوتھائی قرآن ہے‘‘۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہارے پاس سورہ ﴿إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ﴾ نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں (ہے) آپﷺ نے فرمایا: ’’یہ ایک چوتھائی قرآن ہے‘‘، آپﷺ نے فرمایا: ’’تم شادی کرو‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔